قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقدہ علمی اولمپیاڈز میں میڈل حاصل کرنے والے ایران کی رضاکار فورس بسیج کے طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے اتوار کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کئے جانے کے بعد انجام پائی۔ علمی اولمپیاڈز میں میڈل حاصل کرنے والوں نے اپنے بائیس میڈل رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کئے۔ یہ میڈل ان طلبہ و طالبات نے ریاضی، فزکس اور کمپیوٹر کے مضامین میں حاصل کئے تھے۔ اس مختصر سی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے علمی اولمپیاڈز میں ایرانی طلبہ و طالبات کی اچھی پوزیشنوں کو فرزندان انقلاب کی علمی صلاحیتوں اور پیشرفت کی علامت قرار دیا اور فرمایا کہ انہی علامتوں اور اسی ترقی و پیشرفت سے ایران کی اندرونی قدرت و طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
تازہ ترین
- بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کے سلسلے میں تشویش
- الحدیدہ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری
- یوکیا آمانو: ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی حمایت
- ایران چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں کامیاب ہوا: صدر مملکت
- حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو
- شام: دہشت گردوں کا شدید نقصان
- ایران کی طاقت ثابت شدہ ہے: جواد ظریف
- ایران اور امریکا کے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق افواہوں کی تردید
- بحرین: پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید
- آئی اے ای اے خفیہ اطلاعات کی حفاظت کو یقینی بنائے: رضا نجفی
اتوار, 26 جولائی 2015 21:36
رہبرانقلاب سے علمی اولپمیاڈز کے فاتح جوانوں کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے علمی اولمپیاڈز میں ایرانی طلبہ و طالبات کی اچھی پوزیشنوں کو فرزندان انقلاب کی علمی صلاحیتوں اور پیشرفت کی علامت قرار دیا ہے۔