بدھ, 27 مئی 2015 17:47

بچوں کو حرام گوشت کھلانا

بچوں کو حرام گوشت کھلانا

 اسکول میں بچوں کو حرام غذا پیش کرنےکے سلسلے میں والدین کی ذمہ داری ۔

س ۱ : میں جاپان میں رہتا ہوں میری چھ سالہ بچی ہے جو جاپانی اسکول میں پڑھتی ہےجاپانی اسکولوں میں بچوں کو غذا دی جاتی ہے جس میں سور کا گوشت بھی ہوتا ہے چونکہ اپنے بچے کی غذا کو دوسرے بچوں کی غذا سے الگ کرنا مشکل کام بھی ہے اور بچے کے نفسیات پر اس کےمنفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں اور ابھی بچی نابالغ بھی ہے میرا سوال یہ ہے کہ اس صورت میں ذمہ داری کیا ہے ؟ کیا حتما اس کی غذا کو ہم الگ کردیں اگر چہ ایسا کرنا مشکل بھی ہو ؟ یا یہ کہ اس میں کوئی اشکال نہیں ہے وہ اپنی کلا س کے ساتھیوں کے ساتھ کھانا کھا سکتی ہے اگر چہ غذا میں سور کا گوشت ہی کیوں نہ ہو ؟  


س ۲ : احکام کی بعض کتابوں میں میں نے دیکھا ہے کہ بچوں کو نجس شے کھلانے میں کوئی اشکال نہیں ہے اگر وہ مضر نہ ہو تو کیا میرا پہلا سوال بھی اسی قسم سے ہے ؟ 


ج : بچوں کو نجس شے اور سور کا گوشت کھلانا حرام ہے اگر آپ خود ایسا کام نہیں کرتے تو اس سے روکنا بھی آپکی ذمہ داری نہیں ہے ۔

 

 

 

Add comment


Security code
Refresh