بدھ, 26 اگست 2015 08:13

حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو

حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں آج حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

آج بدھ گیارہ ذیقعد سنہ چودہ سو چھتیس ہجری قمری مطابق چھبیس اگست دو ہزار پندرہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام گیارہ ذیقعد سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے فضائل میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کے زمانے میں آپ سے بڑا عالم کوئی نہیں تھا۔ عباسی خلیفہ مامون الرشید ہمیشہ مختلف سوالات کے ذریعے آپ کو آزماتا رہتا تھا۔ آپ اس کے ہر سوال کا جواب قرآن کریم سے دیتے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان اور موحد عوام حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر مشہد مقدس میں واقع آپ کے روضہ اقدس سمیت مقدس مقامات پر حاضر ہو کر جشن مناتے ہیں اور محافل منعقد کرتے ہیں جن میں آپ کے فضائل و مناقب بیان کئے جانے کے علاوہ آپ کی سیرت طیبیہ پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان عوام حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر شربت کی سبیلیں لگاتے اور مٹھائی تقسیم کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ آئی آر آئی بی دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کو آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh