تازہ ترین
- بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کے سلسلے میں تشویش
- الحدیدہ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری
- یوکیا آمانو: ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی حمایت
- ایران چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں کامیاب ہوا: صدر مملکت
- حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو
- شام: دہشت گردوں کا شدید نقصان
- ایران کی طاقت ثابت شدہ ہے: جواد ظریف
- ایران اور امریکا کے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق افواہوں کی تردید
- بحرین: پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید
- آئی اے ای اے خفیہ اطلاعات کی حفاظت کو یقینی بنائے: رضا نجفی
منگل, 25 اگست 2015 22:26
شام: دہشت گردوں کا شدید نقصان

شام کی فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے ادلب کے مضافات میں واقع جسر الشغور اور ابوظہور علاقوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی گاڑیوں اور ساز و سامان کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کی فوج اور حزب اللہ لبنان کے مجاہدین بھی الزبدانی شہر میں دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس آپریشن کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کا ساز و سامان تباہ ہوا ہے۔ شام کی فوج نے حمص شہر میں بھی دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔ شمالی شام میں واقع حلب کے مضافات میں بھی شام کی فوج نے بستان پاشا اور قدیم حلب نامی محلوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ لاذقیہ کے مضافات میں بھی شام کی فضائیہ نے بمباری کر کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے ہیں۔ شام کی فضائیہ کی بمباری میں متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔