منگل, 25 اگست 2015 22:14

ایران کی طاقت ثابت شدہ ہے: جواد ظریف

ایران کی طاقت ثابت شدہ ہے: جواد ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ علاقے اور دنیا میں ایران کی طاقت ثابت شدہ ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کی شام کو تہران میں منعقدہ ایک سیمینار میں قلب و ذہن پر اثر ڈالنے کو طاقت کا ایک معنوی پہلو قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے طاقت کے معنوی پہلوؤں کو اسلامی انقلاب میں جلوہ گر کیا اور یہ امر ایران کی طاقت ثابت ہونے کی علامت ہے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے علاقے کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ تیار تھا اور ہے اور ان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے- انہوں نے تہران میں برطانیہ کا سفارت خانہ دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برطانیہ نے خود ہی اپنا سفارت خانہ بند کیا تھا اور خود ہی کھول لیا- ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں یورپی یونین کا دفتر کھولے جانے کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کا تہران میں کوئی دفتر تھا ہی نہیں جو کھولا جاتا-

Add comment


Security code
Refresh