منگل, 25 اگست 2015 21:58

بحرین: پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید

بحرین: پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید
بحرین کی تحریک الاحرار نے عوامی مطالبات پورے کئے جانے تک پرامن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
بحرین کی تحریک الاحرار کے رہنما ابراہیم سلمان العلوی نے منگل کے دن فارس خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو کے دوران آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی مظاہرین پر تشدد کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کے تشدد کے باوجود اپنے پرامن احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔ ابراہیم سلمان العلوی نے مزید کہا کہ بحرین کے عوام آل خلیفہ کے ساتھ ساز باز قبول نہیں کریں گے اور اس حکومت کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت ممکن نہیں ہے۔ بحرین کی تحریک الاحرار کے رہنما ابراہیم سلمان العلوی نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب آل خلیفہ کو بحرینی عوام پر تشدد پر اکساتے ہیں۔ ابراہیم سلمان العلوی نے بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کو تشدد سے روکنے اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لئے اس حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

Add comment


Security code
Refresh