ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے علما اور اعلی دینی درسگاہوں کے طلبہ نے منگل کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات کی- اس موقع پر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کو بڑھنے سے روکنے میں اسلامی انقلاب کے کردار اور علمی طاقت سے آگاہ ہے- انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی مزاحمت کی وجہ سے امریکی صدر کو ایران کی طاقت و توانائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا پڑا کہ ایران کے خلاف پابندیاں بے اثر ہیں اور دنیا کے ممالک اس سلسلے میں امریکا کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں- آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے چھے عالمی طاقتوں پر ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی سفارتی کامیابی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی کامیاب کارکردگی کی وجہ سے ایرانی عوام نے اپنے حق تک رسائی حاصل کر لی- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی ایرانی سائنس دانوں کی حاصل کردہ ہے، کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی فوجی ایٹمی سرگرمیوں کے حرام ہونے پر مبنی فتوی دے چکے ہیں اور یہ فتوی سب کے لئے حرف آخر ہے-
تازہ ترین
- بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کے سلسلے میں تشویش
- الحدیدہ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری
- یوکیا آمانو: ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی حمایت
- ایران چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں کامیاب ہوا: صدر مملکت
- حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو
- شام: دہشت گردوں کا شدید نقصان
- ایران کی طاقت ثابت شدہ ہے: جواد ظریف
- ایران اور امریکا کے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق افواہوں کی تردید
- بحرین: پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید
- آئی اے ای اے خفیہ اطلاعات کی حفاظت کو یقینی بنائے: رضا نجفی
منگل, 25 اگست 2015 17:21
کانگریس کی ایٹمی معاہدے کی مخالفت امریکا کے نقصان میں

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی مخالفت امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی-