منگل, 19 مارچ 2013 11:37

سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی آمریت

آل سعود کی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کے  متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے بریدہ شہر سے انسانی حقوق کے متعدد کارکنوں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ آل سعود کے فوجیوں نے کل مکہ مکرمہ میں شیعہ عالم دین شیخ بدر الطالب کو گرفتار کر لیا تھا۔ سعودی عرب کے سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ آل سعود کی حکومت کا مقصد قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں عوامی تحریک کے پھر سے شروع ہونے کی روک تھام کرنا ہے۔ بریدہ شہر کے عوام نے کل آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سعودی عرب میں  چھ مارچ  کو حکومت کے خلاف اعتراضات میں شدت آنے کے بعد آل سعود کی حکومت کو مجبورا ان سو قیدیوں کو آزاد کرنا پڑا جن کو اس نے  ملک کے مرکزی علاقے میں مظاہرے کے دوران گرفتار کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh