ہفتہ, 22 اگست 2015 08:44

امریکہ میں ایمیگریشن کی عمارت پر فائرنگ

امریکہ میں ایمیگریشن کی عمارت پر فائرنگ

امریکہ میں ایمیگریشن کی ایک عمارت پر ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو نیویارک میں امریکی شہریت اور ایمیگریشن کی ایک عمارت پر ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ، جو شدید زخمی ہو گیا تھا، اسپتال پہنچنے کے بعد ہلاک ہو گیا- فائرنگ کا یہ واقعہ نیویارک کے سوہو علاقے کی واریک سڑک پر نو بجے رات کو پیش آیا- حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا- اس رپورٹ کے مطابق اب تک فائرنگ کرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے- نیویارک پولیس نے اس خبر کی تصدیق تو کردی تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں-

Add comment


Security code
Refresh