ہفتہ, 22 اگست 2015 08:28

وسطی افریقہ: جھڑپوں میں پندرہ افراد ہلاک و زخمی

وسطی افریقہ: جھڑپوں میں پندرہ افراد ہلاک و زخمی

وسطی افریقہ میں ہونے والی جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق وسطی افریقہ کے ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں بامباری کے علاقے میں ہوئیں اور اس کی وجہ، ایک عیسائی مسلح گروہ کے ہاتھوں ایک مسلمان نوجوان کو قتل کیا جانا ہے- وسطی افریقہ، جو فرانسیسی سامراج کی کالونی تھا، انیس سو ساٹھ میں آزاد ہوا ہے اور اس کی آبادی تقریبا چوالیس لاکھ ہے-

Add comment


Security code
Refresh